ابنا: آیت اللہ "صادق آملی لاریجانی" نے ایران کے خلاف مغرب کی بھر پور ثقافتی یلغار کو ناقابل انکار اور اس کے ٹھوس مقابلے کو ضروری قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ دشمنوں کی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں ایمانی ثقافت کے محاذ کو تشکیل دیا جائے۔ آیت اللہ "صادق آملی لاریجانی" نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ "کیتھرین اشٹون" کے حالیہ دورۂ ایران اور فتنہ کے بعض عوامل سے ان کی ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کس مقام یہ اجازت دی جاتی ہے کہ کوئی غیر ملکی آئے اور جہاں دل چاہے جائے اور جس سے بھی دل چاہے ملاقات کرے۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے غیر ملکی تعلقات میں سفارتی دائرے کار سے ہٹکر ملاقاتوں کو ناقابل قرار نہیں دیا اور کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا اور اس قسم کے دوروں میں ملک کے مفادات و سلامتی کے امور کی خلاف ورزی ہوئی تو ایران کی عدلیہ اقدامات کرنے پر مجبور ہوگی۔آیت اللہ "صادق آملی لاریجانی" نے ایران کے داخلی مسائل کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں جبکہ عراق ، افعانستان ، بحرین ، فلسطین اور دیگر ملکوں میں امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کے دھشتگردانہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ اور بعض یورپی ملکوں اور عالمی ارادوں کے سربراہوں دعوے جھوٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں۔......./169
13 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513697
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے ایران کے خلاف مغرب کی ثقافتی یلغار کے مقابلے پر تاکید کی ہے۔